اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 21پیسے فی یونٹ کم کر دی۔صارفین کوآئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ  سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی کیساتھ بجلی ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے۔سی پی پی اے حکام نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے۔ ممبرسندھ نیپرا کہا کہ اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں۔رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے چل رہاکہ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ اب بات سیٹل ہونی چاہیے کہ کس کی کیا ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل12 جولائی2021 کو بھی بجلی26 پیسے سستی کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے