لیہ (مانند نیوز ڈیسک) لیہ کے علاقے جمن شاہ میں تیز رفتار بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے جمن شاہ میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی تیز رفتار بس موٹرسائیکل رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور  40زخمی ہو گئے،۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کردیا گیا،5 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے