ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس میں بلیٹن ٹری پراجیکٹ کی تقریب،وائس چانسلرپرو فیسر ڈاکٹر سردارخان نے کیمپس میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا، تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں ہزاروں پودے لگا کر وزیر اعظم کے بلین ٹری پراجیکٹ میں اپنا حصہ ڈالیں گے،طلبا اور سٹاف بھر پور انداز میں شجر کاری مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں،جنگلات کی موسمیاتی تبدیلیوں کا راستہ روکنے کے لیے اہمیت سے انکار ممکن نہیں، قدرتی ماحول اور صاف ستھری فضا کے لیے ہر شہری کو کم از کم ایک پودہ لگانا چاہیے، کسٹ ہنگو کیمپس میں منعقدہ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر سردار خان، پرو وائس کریں اور وزیر اعظم کے بلین ٹری پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازاں وائس چانسلر اور دیگر نے ہنگو یونیورسٹی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔اور سائٹ کا وزٹ کیاچانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید تسلیم حسین اور دیگر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہنگو کیمپس میں بلین ٹری پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر کسٹ کے سبزہ زار میں وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سید تسلیم حسین،رجسٹرار کسٹ ڈاکٹر طارق جان، اور دیگر نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا کسٹ میں باقاعدہ افتتاح کیا اس موقعہ پر کسٹ کے طلبا اور کسٹ ہنگو کے کوآرڈینیٹر سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر سردار خان،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر سید تسلیم حسین اور رجسٹرار ڈاکٹر طارق جان نے کہا کہ درخت لگانا سنت ہے اور قدرتی منظر اور فضا کی نگہداشت ہم سب کا قومی اور اخلاقی فرض ہے انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کمی کی بدولت کرہ ارض موسمیاتی تبدیلیوں کے نرغے میں ہے جس کی وجہ سے کئی قسم کی آفات کا دنیا کو سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہر شہری بالخصوص نوجوان نسل پودے لگا کر قومی ذمہ داری پوری کریں اور وزیر اعظم کے بلین ٹری پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔