پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاوراور صوبے بھر میں جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور مختلف شہروں کے چھوٹے بڑے بازاروں میں عارضی اسٹال سجا دیئے گئے ہیں جن پر سبز ہلالی پرچم،جھنڈیاں،بیجز اور ٹی شرٹس بھی شامل ہیں۔عوام کی جانب سے خریداری شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کی مناسبت سے پشاورسمیت صوبے کے دیگر شہروں میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہے اور مختلف بازاروں میں عارضی اسٹال لگائے گئے ہیں جن پر سبز ہلالی پرچم،بیجز،جھنڈیاں اور ٹی شرٹس شامل ہیں۔پشاورکے ہشت نگری اور قصہ خوانی بازار کے علاوہ پشاور صدر میں دکانوں پر بھی جشن آزادی کی مناسبت سے سامان لایا جارہا ہے جبکہ عوام کی جانب سے خریداری شروع کر دی گئی ہے اور خاص کر بچے بڑے پیمانے پر خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے