ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پولیس شہدا کی قربانیوں کا رہتی دنیا تک اعتراف کیا جاتا رہے گا،پولیس جوان محدود وسائل کے باوجود ہمہ وقت قوم کی خدمت میں کمر بستہ رہتے ہیں،شہداء کے ورثاء پولیس خاندان کا حصہ ہیں ان کے ساتھ تعلق ہمیشہ رہے گا،پولیس کے جوانوں نے فرائض کی انجام دہی اور بد امنی کی سرکوبی کے لیے اپنی جانیں قربان کئیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگواکرام اللہ خان(PSP) اور ڈسٹرکٹ آفیسر فرنٹئیر کانسٹیبلری عطا اللہ شاہ نے پولیس لائن ہنگو میں پولیس شہداء کے ورثاء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ضلع ہنگو کے 51 ورثاء کے عزیز و اقارب،ڈی ایس پی عرفان اللہ خان،ڈی ایس پی شفیق خان،انسپکٹر حبیب خان،ایس ایچ او ہنگو انسپکٹر ولایت خان اور صحافی برادری بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار اگست پولیس شہداء سے اظہار یک جہتی کا قومی دن ہے ہم اپنے پولیس شہداء کے احسان مند ہیں جنہوں نے مادر وطن کے لیے شہادت کے منصب کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثا خود کو کھبی تنہا نہ سمجھیں انہیں سرکاری اداروں اور دفاتر میں خاص مقام حاصل رہے گا۔ڈی او ایف سی عطا اللہ شاہ نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے شہادت کا مرتبہ عظیم اعزاز ہے ہمارے پولیس شہدا ژندہ ہیں اور ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پولیس جوان ہر ہنگامی اور قومی ذمہ داری کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں پولیو کمپین میں ہمارے جوان شہید ہوئے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فرنٹ لائن پر سینہ تان کر کھڑی رہی اور حکومتی رٹ کے لیے شہادت کے منصب کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا ئکے ورثا کو کھبی بھی دل سے دور نہیں کر سکتے۔شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں اور پولیس فورس اس وقت بھی کمال مہارت سے ہر قومی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم،ڈی او ایف سی عطا اللہ شاہ اور ڈی پی او اکرام اللہ خان نے شہدا کے ورثا میں تحائف تقسیم کیے۔ تقریب میں اے ایس آئی واحد نور نے بطور سٹیج سیکریٹری پولیس جوانوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے پولیس لائن میں یاد گار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے ہنگو پولیس کے شہیدکانسٹیبل رفیع اللہ کیقبرحاضری دی اورپولیس کیچاک وچوبنددستے کیہمراہ شہید کی قبرپرسلامی دی۔پھول چڑھائے اورشہید کیبلنددرجات اورایصال ثواب کیلیے خصوصی دعا بھی کی۔