لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  پولیس شہدا کی لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے پولیس شہدا ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہدا قوم کے ہیرو ہیں، قوم ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، پولیس شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید ہونے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ، پولیس کے شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے