اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چیزیں مہنگی ہو گئیں، گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46روپے فی لیٹر تک مہنگے ہوگئے، جبکہ گھی کے مختلف برانڈز کی قیمت میں 34روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔ بچوں کا خشک دودھ10سے40روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر شیمپو کی بوتل کی قیمت میں چار روپے سے20روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔کپڑے دھونے کا سرف چھ روپے سے 45روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔ نہانے کا صابن تین روپے سے سات روپے مہنگا کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے