راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا کہ وہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر پاکستان پولیس  کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اور  فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان  پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے