پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 05 اگست 2021 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور بھارتی فوج کے محاصرے کو 732 دن مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر منایا گیااس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن کی قیادت میں ضلعی سطح پر واک/ریلی کا اہتمام تحصیل پبی میں کیا گیا۔ ریلی شروع ہونے سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی اے سی پبی ثا نیہ صا فی ٹی ایم او پبی اخلاق حسین ٹی ایم او نو شہرہ محمد ادریس ڈی ایس پی روشن زیب سمیت انتظامی افسران,ضلعی محکمو ں کے افسران, ٹی ایم ائز کے اہلکار, والنٹیرز, محکمہ فاریسٹ کے علاوہ ضلعی انتظا میہ اور دیگر مختلف مکاتب فکر زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شر کا ء  نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کا ڑد اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے