ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ہنگو مین چوک سے ریلوے چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سرکاری افسران، صحافیوں، اقلیتی برادری، ہنگو یوتھ اسمبلی اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں اور پاکستان کی حمایت میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم، سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، اقلیتی رہنماوں پنڈت ہری دیال سندھو، فرید سنگھ نے کہا کہ پانچ اگست کے بھاری اقدام کی ہر فورم پر مزمت کرتے ہیں۔ پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک ان کا بنیادی حق ہے جسے 75 سال سے بھارت نے غضب کر رکھا ہے اور پھر اقوام متحدہ کی قراردادیں ریکارڈ پر موجود ہے اس کے باوجود عالمی برادری خاموشی سادھ ہوئے ہیں۔کشمیریوں کی منزل آزادی اب دور کی بات نہیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے صبر و استقلال اور بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا موقف سب کے سامنے ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو و دیگر مقررین نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کوئی کشمیریوں کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر ایشو پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔