جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 4اگست یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے جمرود تحصیل افس میں ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکٹر کمانڈر شوکت رانا، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد،اسسٹنٹ کمشنر جواد علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض،ایس پی انوسٹی گیشن عبدالسلام خالد،ایس ایچ او جمرود حاجی اکبر افریدی،ایس ڈی پی او محمد نواز افریدی،سوالزرخان،ملک عابد افریدی،ملک مظہر افریدی،امجد علی افریدی و دیگر کے علاؤہ پولیس شہدا کمیٹی کے چیئرمین ملک پرویز آفریدی، شہدا کے بچوں و لواحقین و قبائیلی مشرانوں نے شرکت کی۔تقریب میں یادگارِ شہدا پر شمع روشن جبکہ پھولوں کے گلدستے رکھے گئے جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی شہداء کے قبروں پر افسروں اور جوانوں نے حاضری بھی لگائی اور پھول چڑھائے۔تقریب سے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شوکت رانا،ڈی سی خیبر منصور ارشد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ خاصہ دار،لیویز فورسز جو اب پولیس میں ضم ہوچکے ہیں نے دہشتگردوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑ کر جانوں کی قربانیاں پیش کیے جس پر ہمیں فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ فورسز کے ہمراہ پولیس نے ہر سخت حالاتِ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ان کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ شہدا کے بچوں کو ہر سہولیات دے گے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسزاور پولیس نے ایک ساتھ سیلاب،زلزلہ،کورونا اور پولیو کے خاتمے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ہفتہ شہدا کا مقصد شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔