اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور امیرالبحر کی جانب سے جرمنی کے عوام بالخصوص جرمن بحریہ کیلئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے نیول یادگار کا دورہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے کی مناسبت سے پاک بحریہ کے جہاز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمن حکومت اور بحریہ کے اعلیٰ حکام اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ ہیمبرگ آمد سے قبل پی این ایس ذوالفقار نے پولینڈ بحریہ کے جہاز کورموران کے ہمراہ بحیرہ بالٹک میں مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے