راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن واستحکام آ سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیر انسانی محاصرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے