لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر پہلے بھی بے نقاب کیا۔ انہوں نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے  بیان میں کہا کہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے، مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔ مودی نے 5 اگست 2019 کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑائیں، بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا، بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر پہلے بھی بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے