اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر یوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکرتا رہوں گا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ یقین اور عزم کے ساتھ لڑتا رہے گا، کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوئے  2 سال ہوگئے، بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، ان 2 سالوں میں دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم دیکھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے، میں نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کی آواز اس وقت تک بلند کرتا رہوں گاجب تک انہیں مستقبل کے فیصلے کا اختیارنہیں ملتا۔ عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کی بربریت آرایس ایس ہندوتوانظریہ سے متاثرہے، بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے پورے خطے کا امن و استحکام تباہ کررہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے