اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم استحصالِ کشمیرمنایاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،لاہور،کراچی ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر منایا گیا،یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر صبح 9 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک منٹ کے لیے ٹریفک روکا گیا۔کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت اور بھارتی اقدام کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جو ڈی چوک پہنچی جہاں صدر عارف علوی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ مظفر آباد میں بھی یوم استحصال ریلی نکالی گئی، جس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم عبد القیوم نیازی نے شرکت کی،ریلی میں بھارتی اقدام کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی، اس طرح ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد جارہا ہے،بھارت کے 5اگست 2019ء کوکئے گئے اقدام کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کی جائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے