سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور 11 سالہ بیٹا گرفتار،گریلو ناچاقی کی وجہ سے ماں کے ایماء پر بیٹے نے باپ کو قتل کرکے خودکشی کا نام دیا تھا،پولیس نے اصل ملزمان کو دھر لیا تفصیلات کے مطابق: 26-06-2021 کو تھانہ رحیم آبادکے حدود محلہ عثمان خیل آمانکوٹ میں قتل کی ایک واقعہ رونما ہوا تھا، مقتول کی بیوی مسماۃ (م) نے تھانہ رحیم آباد پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر دوپہر کھانا کھانے کے بعد اپنا پستول صاف کرنے کا کہا جس پر میں نے پستول اس کے حوالے کیا اور میں نزدیک مارکیٹ سودا سلف کرنے کیلئے چلی گئی۔ تھوڑی دیر بعد میرا بیٹا محمد مصطفی مارکیٹ آکر مجھے کہا کہ والد نے اپنے آپ پرفائر کرکے خودکشی کی ہے، جب میں اپنے گھر واپس گئی تو میرا شوہر مقتول مراد علی اپنے بستر پر قتل شدہ پڑا تھا۔واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کو اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس ڈی پی اُو سٹی پیر سید خان نے ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان کے نگرانی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم میں اے ایس آئی محمد موسیٰ خان انوسٹی گیشن ونگ و دیگر پولیس جوانان شامل تھے، تفتیشی ٹیم نے 174ض ف کے تحت انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے بیوی مسماۃ (م) کو شامل تفتیش کیا، تفتیش کے دوران مسماۃ (م) نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے محمد مصطفی نے میرے مشورے پر اپنے والد کو بذریعہ پستول فائر کرکے قتل کیا تھا۔ جس کو ہم نے خودکشی کا نام دیا لیکن ناکام ہوگئے۔مسماۃ (م) نے مزید پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری سابقہ شوہر فیروز خان متوفی کا بھائی تھا جس کو میرا موجودہ شوہر مراد علی نے اسی گھر میں 5,6سال قبل فائر کرکے قتل کیا تھا، جس کے بعد میں نے اپنے دیور مراد علی سے شادی کی تھی جس سے میرے دو بچے ہیں۔ مقتول مراد علی کا رویہ میرے اور میرے بچوں کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا ہر وقت لڑتے جھگڑتے تھے۔جس کے وجہ سے ہم تنگ آچکے تھے اور یہ قدم اُٹھا کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔