نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کلاتھ مارکیٹ میں آگ لگ گئی،قیامت صغریٰ کے مناظر، مسجد تقوی کے سامنے واقع پوری کلاتھ مارکیٹ جل کر خاکستر، اطلاع ملتے ہی کینٹونمنٹ بورڈ، 1122،ٹی ایم اے نوشہرہ،اور پولیس موقع پر پہنچ گئی,کینٹ ایگزیکٹیو آفیسرذوفشاں منظور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر،اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ فرقاناشرف اور ڈی ایس پی سیکیورٹی نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی،دو گھنٹے کی کمرتوڑ کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا،مین صدر بازار اور ملحقہ کلاتھ مارکیٹیں جلتے جلتے بچ گئی،مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، تاجران اور مقامی قیادت کی حکومت سے متاثرہ تاجروں کی امداد کی اپیل، گذشتہ شام میں صدر بازار نوشہرہ کینٹ میں جامع مسجد تقوی کے سامنے واقع کلاتھ مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی ہی دیکھتے چند منٹ میں آگ لکڑی کی بنی پوری مارکیٹ میں پھیل گئی آگ کے شعلے اور چنگاریوں نے پورے نوشہرہ کینٹ میں قیامت صغریٰ کا منظر بنادیا، دھویں کے بادل نے پورے نوشہرہ کینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا نوشہرہ کینٹ اور قریبی علاقوں کے لوگ گھروں سے نکل آئے اور امدادی کاروائیاں شروع کیں،آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہیں نوشہرہ کینٹونمنٹ بورڈ کی فائر ریگیڈ،ٹی ایم اے کے فائر بریگیڈ ٹیمیں،1122 کے رضاء کار،تاجر رضاء کار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور امدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لیا،دو گھٹنے کی بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور قریبی کلاتھ مارکیٹ اور مین صدر بازار جلتے جلتے بچ گئے،اس موقع پر کنٹونمنٹ بور نوشہرہ کے ایگزیکٹیو آفیسر ذوفشاں منظور،ٹی ایم او ایڈریس بمعہ ٹی ویم اے اہلکاروں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر،اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف اور دیگر حکام امدادی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کرتے رہے، جبکہ اس موقع پر ایم پی اے حلقہ پی کے 63اختیار ولی خان،،سابق امیدوار پی کے 63میاں عمر کاکاخیل،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالحق،عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر میاں وجاہت،مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر قاضی ضیاء الحق، ندیم خان، حاجی دولت خان،اور دیگر عوامی و سماجی نمائندوں نے امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،جبکہ اسی طرح امیر جماعت اسلامی پی کے 63افتخار احمد خان،کینٹ بورڈ کے امیدوار کلیم السلام فارقی نے الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں سمیت امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا،دوگھنٹے کی طویل کوشش کے بعد جب امدادی کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا تو تاجران اور عوامی و سیاسی نمائندوں نے امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کی۔ نوشہرہ کینٹ کلاتھ مارکیٹ میں  آگ لگنے سے مجموعی طور پر تین سو سے زائد کاروبار راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے لاکھوں کے مالک چند منٹوں میں لاکھوں کے قرضدار بن گئے، تاجران نے حکومت سے متاثرہ تاجروں کی امداد کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک میاں عمر کاکاخیل سے براہ راست رابطے میں تھے جبکہ وقتا فوقتاً انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو آفیسر ذوفشاں منظور نے کہاکہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے،کینٹ بورڈ کے اہلکارروں نے جانوں پر کھیل کر آگ پر قابو پایا انہوں نے مزید کہا کہ کینٹونمنٹ بورڈ نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے،اور وجوہات بھی معلوم کررہے ہیں، اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کے معاون خصوصی میاں عمر کاکاخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امدادی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک متاثرہ تاجران کی بحالی کی کوشش کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے