سوات (مانند نیوز ڈیسک) آل آئی ٹی سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قیصر خان کی زیر صدارت سیدو شریف سوات میں آئی ٹی الاؤنس سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی ٹی سٹاف ایسوسی ایشن ضلع سوات  کے عہدیداروں اور تمام سرکاری محکموں  کے کمپیوٹر آپریٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی ٹی الاؤنس نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا  اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت فوری طورپر اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرکے  کمپیوٹر آپریٹرز کو جلداز جلد آئی ٹی الاؤنس  کی منظوری دے دیں۔کیونکہ  کمپیوٹر آپریٹرز بھی حکومتی مشینری چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس طرح  صوبائی حکومت نے آئی ٹی کیڈر کے سکیل  17اور افسران بالاکوآئی ٹی الاونس میں  شامل کیا ہے اسی طرح  کمپیوٹر آپریٹرز  کی تنخواہوں میں بھی یہ الاونس شامل کیا جائے۔صوبائی صدر قیصر خان نے کہا کہ انصاف کی حکومت میں ہمارے ساتھ ناانصانی نہیں ہوگی مجھے امید ہے کہ صوبائی حکومت میرٹ اور انصاف کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں اور یقینا  حکومت  بھی اپنے خود ساختہ فیصلے پر نظر ثانی کرکے کمپیوٹر آپریٹرز کو مایوس نہیں کریگی۔صوبائی صدر نے کہا  کہ ہمیں آئی ٹی کیڈر سے نکالنا سراسرظلم اور نا انصانی ہے اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم  احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پورے صوبے میں کمپیوٹر آپریٹرزمتحد ہے اور اپنے حق کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے