جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام جمرود کابینہ کے تقریب حلف برداری جمرود پریس کلب میں منعقد ہوئی جسکی مہمان خصوصی شیخ الحدیث و القران اشرف علی تھے اسکے علاوہ تقریب میں سابقہ سینیٹر حمید اللہ جان آفریدی،ضلعی امیر خان منیب،شمس الدین،سید کبیر،غفران للہ خیبری و بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی، جے یو ائی جمرود کابینہ کیلئے مولانہ گل نواز صدر،مولانہ دلاور جنرل سیکرٹری،مولانا سعید سینئر نائب صدر، نائب صدر نور فراز،فائنانس کیلئے مولاناکریم اور پریس سیکرٹری کیلئے بخت امین سمیت دیگر عہدوں کیلئے کارکن منتخب کر دئے گئے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ الحدیث و القران اشرف علی کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی قوانین نافذ کرنے اور شریعت کے نفاذ کیلئے کئی عرصے سے جدوجہد کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ جے یو آئی کی سیاست کا مقصد حکمرانی یا اسمبلی میں بیٹھنا نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اسلام کی سربلندی اور دین کی اشاعت کیلئے دن رات محنت کرنا ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ موجودہ حکومت میں کئی ایسے اسلام مخالف اقدامات کی کوششیں کی گئی جسکو جے یو ائی کے مزاحمت سے واپس کرنا پڑا انھوں نے مزید کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور موجودہ کابینہ سے یہی توقع رکھتے ہیں۔