اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چینی کورونا ویکسین سا ئینوفام کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین سے 7 لاکھ 92 ہزار سائینو فام ڈوز اسلام آباد لائی گئیں، پاکستان نے سائینو فام ویکسین کی چینی کمپنی سے خریداری کی ہے۔ چین سے سائینو فام ویکسین کی دوسری کھیپ آئندہ 36 گھنٹے میں لائی جائے گی، ان 2 کھیپ میں چین سے سائینو فام کی 12 لاکھ 8 ہزار ڈوزز لائی جائیں گی۔