کراچی (مانند نیوز ڈیسک) ماہی گیروں کے احتجاج کے باعث کراچی بندر گاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چیکنگ پر مامور اداروں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کراچی پورٹ آنے والے بحری جہازوں کا چینل احتجاجاً بند کردیا۔  ماہی گیر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا جس پر احتجاج شروع ہوا۔ ماہی گیروں نے احتجاجاً کراچی پورٹ آنے والے جہازوں کا چینل بند کردیا اور چینل کے اردگرد درجنوں لانچیں لنگر انداز کرکے رکاوٹ کھڑی کردیں۔چینل بند ہونے سے کراچی بندر گاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہوگئی۔ رات گئے سے شروع ہونے والا احتجاج جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے