کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی  کے چیئرمین مصطفی کمال نے پیپلز پارٹی کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو صوبے کو سندھودیش نہیں بنانے دیں گے، 10 محرم کے بعد کراچی اور سندھ کی سڑکوں پر آ رہے ہیں، ہم سڑکوں پر اپنے فیصلے کرائیں گے، ہم آخری خون کے قطرے تک لڑائی کریں گے، لوگ مر رہے ہیں اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر بنا دیا، پیپلزپارٹی نے غیر منتخب رکن کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا، انہوں نے سیاسی کارکنوں کو وہ سیٹیں دیں جو الیکشن جیت کر ملتی ہیں، پیپلزپارٹی کے ظلم پر خاموش رہنا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلوچوں، پختونوں کو مہاجروں کیخلاف استعمال کرتی رہی، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی بھی لسانی جماعت سے نہیں ہوسکتا، سندھ میں کوئی قومی جماعت آج تک نہیں ابھری، پیپلزپارٹی صوبے کو سندھودیش بناچکی، اعلان کرنا باقی ہے، سندھ میں کونسے غیر جمہوری اداروں نے انہیں کام کرنے سے روکا ہے؟ کونسا غیر جمہوری ادارہ کہتا ہے سیاسی شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر لگا دو، لسانیت کی بنیاد پر بات کرنیوالا پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ میئر بنانا ہے تو انتخابات کرا دیں، لوگوں سے ووٹ لے لیں، میئر بنانے کے چکر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بھی نہیں رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے