کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کے ساحل سمندر پر پھنسے مال بردار جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگ نے کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے سالویج پلان کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی، 3 رکنی کمیٹی میں ڈپٹی کنزرویٹر کے پی ٹی کیپٹن محمد الطاف، مرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل افسر سلمان رضا اور چیف انجینئر و شپ سرویئروامق ابرار صدیقی شامل ہیں۔تین رکنی کمیٹی نے آپریشن کے پلان کی منظوری دے دی جس کے بعد ہیوی مشینری کی مدد سے جہاز کے اطراف سے ریت اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جہاز پر اینکرز بھی پہنچا دیئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے