اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی تشکیل کے 500دن مکمل ہو گئے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے، این سی او سی نے اس موقع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم، جس میں وہ تمام پہلو جن پر کام کر کے پاکستانی قوم نے کورونا کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پذیرائی حاصل کی، اجاگر کئے گئے ہیں۔ این سی او سی نے کورونا سے متعلق قوم میں آگاہی پیدا کی ہے۔