لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان نے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پر ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اور سپورٹس سکالر شپ دیں گے، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے