راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی،دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی بات چیت ہوئی اور واقعہ کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں گے، پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا  کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے