پبی (مانند نیوز ڈیسک) محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا نوشہرہ کینٹ امام بارگاہوں کا دورہ کے دوران اے ایس پی کینٹ وقاص رفیق،اے سی کینٹ فرقان اشرف،پولیس افسران اور اہل تشیع مشران بھی اْنکے ہمراہ تھے۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔جلوس کی گزرگاہوں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی۔پولیس کو ارگرد کے ماحول، مشکوک و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تیعنات کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اور ڈپٹی کمشنر نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں قائم کمان پوسٹ کا دورہ کیا۔اے ایس پی کینٹ نے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے افراد کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی سطح پر تمام اداروں مشترکہ کام کر رہے ہیں۔امام بارگاہوں کے منتظمین کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے