ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) سیکٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ سید امتیاز حسین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ کا دورہ ہنگو۔ حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کورونا کی چوتھی لہر کو شکست دینے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے،کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے، ہنگو کے ہسپتالوں میں پیرامیڈیکس کی کمی جلد دور کر لی جائے گی ان خیالات کا اظہار سیکریٹری ہیلتھ خیبر پختون خواہ سید امتیاز حسین شاہ نے ہنگو دورے کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں اور افسران سے بات چیت کے دوران کیا اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے شہید فرید خان ہسپتال پہنچنے پر سیکریٹری ہیلتھ کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم،ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر ثنا اللہ بنگش،ایم ایس ڈاکٹر خان بہادر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ولایت شاہ نے ان کا استقبال کیا۔سیکریٹری ہیلتھ سید امتیاز حسین شاہ نے ہسپتال میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا فوری کیا اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم نے ضلع ہنگو میں کورونا ویکسینیشن کے عمل اور ضلع میں کورونا کی صورت حال اور ایس او پیز کے اطلاق کے متعلق سیکریٹری ہیلتھ کو آگاہ کیا۔ سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے عمل میں کسی صورت میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کورونا کو شکست دینے کے لیے ہر شہری خود کو ویکسین لگائے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرئے۔سیکریٹری ہیلتھ سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے اور عوام کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ سٹاف کی کمی کو جلد پورا کر دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے