سیالکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ترجمان پی آئی کے مطابق یہ خصوصی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہونگی۔ترجمان کے مطابق مسافروں کے لیے کورونا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت سیالکوٹ ائیر پورٹ پر مہیا کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کے پیش نظر مسافر کم از کم 5 گھنٹے قبل ائیر پورٹ تشریف لائیں۔خیال رہے کہ جون میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے