نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ  کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ 3 روز کے دوران جھڑپوں میں 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں گذشتہ 3 روز سے جاری لڑائی میں اب تک 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، صرف قندھار میں لڑائی کے دوران 20 بچے مارے گئے جب کہ 130 کے قریب زخمی ہوئے، اس کے علاوہ خوست اور پکتیا میں 7 بچے جان سے گئے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں آئے روز ظلم و بربریت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کا واضح ثبوت ہے، اس کے علاوہ مسلح گروہوں کی جانب سے کم عمر بچوں کو تیزی سے اپنے ساتھ شامل کیا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے