لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی مسائل کے حل کے لئے عام لوگوں سے ملاقات کی اور 4 گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے۔ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔وزیراعلی عثمان بزدار خود لوگوں کی نشست پر گئے، ان سے حال احوال کیا اور مسائل پوچھے۔ لوگوں نے وزیراعلی عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا اور کہا کہ آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر حل کئے ہیں، ماضی میں وزیراعلی سے ملنا تو دور کی بات، وزیراعلی آفس کے دروازے بھی ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے۔لوگوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے، آپ انتہائی محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، لاہور میں آپ لوگوں کا وکیل ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے