اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر جی 9 کے قریب سری نگر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر نے کار کوٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کے 3ملازم د جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق دو افراد سی ڈی اے کے شعبہ واٹر ٹینکر میں ملازم تھے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ریت سے بھرے ڈمپر کو آگ لگ گئی۔ آگ بجانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔