کابل (مانند نیوز ڈیسک) بھارت نے افغا ن سکیورٹی فورسز اور طالبان میں لڑائی شدت اختیار کرنے کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے پر زور دیا ہے۔افغانستان میں موجود بھارتیوں کو کہا گیا کہ وہ طالبان کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران ملک کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے  افغانستان سے واپس آجائیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ مزار شریف یا اس کے آس پاس موجود کسی بھی بھارتی شہری سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ خصوصی پرواز میں بھارت کے لیے روانہ ہو جائیں۔حکام کے مطابق خصوصی پرواز کا استعمال کرتے ہوئے افغانستان چھوڑنے کا ارادہ کرنے والے شہریوں سے ان کی قانونی دستاویزات طلب کرلی گئی ہیں۔بھارتی شہریوں سے کہا گیا کہ خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان چھوڑنے والے اپنا مکمل نام اور پاسپورٹ نمبر و دیگر تفصیلات فوری طور پر قونصل خانے میں جمع کرائیں۔بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریبا ایک ہزار سے 15سو کے قریب بھارتی افغانستان میں مقیم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے