اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا کا منظرنامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں  نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر آج تک کوئی کتاب نہیں لکھی گئی، ملک کے 42 جرنلزم سکولز میں 1960کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے، اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی، میڈیا کا منظرنامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی، فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا، میڈیا میں ٹیکنالوجی سے بعض جگہ ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے اور میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی، کیبل آپریٹرز کے لیے ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظور کی گئی ہے اور کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے