ملاکنڈ+ادینزئی (نما ئندہ گان مانند) ادینزئی اور ملاکنڈ میں طلبہ اور سیاحوں کی گاڑیاں لوٹ لی گئیں‘وزیر اعلی کا نوٹس ،ڈی پی او دیر لوئر‘ ڈی سی ملاکنڈ فارغ ادینزئی کے علاقہ اوسکئی میں ڈکیٹی کا واقعہ،کمراٹ جانے والے طلبہ سیاحوں کو لوٹ لیا گیا۔تھانہ بائی پاس روڈ پر مسلح افراد نے اقلیتی بر ادری سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو لوٹ لیا۔ملاکنڈ لیوی اور تھانہ اوچ نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔تفصیلات کیمطابق ادینزئی تھانہ اوچ کے حدود میں میں مین شاہراہ دیر تاچترال روڈ پر مسلح افراد نے طلبہ سیاحوں کی کوسٹر کو لوٹ لیا۔25طلبہ کوسٹر میں سوار تھے کمر اٹ جارہے تھے۔مسلح افرادنے اسلحہ کے نوک پر سیاحوں سے نقدی،موبائیل اور سامان چھین کر فرار ہو گئے۔۔وزیر اعلی کا واقعہ کا نوٹس لیکر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر لو ئر دیر لیاقت علی ملک کو فارغ کر دیا۔جبکہ تھانہ بائی پاس پر اقلیتی بر ادری سے تعلق رکھنے والے 18افراد کاٹریپ اسلام آباد سے سوات کالم پانچ روزہ ٹوئر پر جارہے تھے۔تھانہ بائی پاس پہنچنی پر وہاں پر ایک موٹر کار نے ان کی گاڑی کا راستہ روک لی۔کار سے چار افراد اتر کر جب گاڑی کے اندر داخل ہو ئے تو انہوں نے اسلحہ نکال کر سیاحوں سے نقدی،موبائیل اور اے ٹی ایم کارڈ نکال کر چھین کر فرار ہو گئے۔وزیر اعلی نے واقعہ کا نوٹس لیکر ڈپٹی کمشنر سہیل خان کو فارغ کر دیا۔