بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوانے ضلع ملاکنڈ کے سابق کونسلرز اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کیلئےلوکل گورنمنٹ ایکٹ2019ء بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت ایل سی اے کے کنونیئر سابق ضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے کی ٹی ایم اے ہال بٹ خیلہ میں ہونے والے سیشن میں سابق ضلعی وتحصیل کونسلرز اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ایل سی اے کے جنرل سیکر ٹری چیف ٹرینر آصف علی جاہ نے شرکاء کو ایکٹ2019ء کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی کرنل ر ابرار حسین یوسفزئی حاجی فدامحمد اصغر ایوب سکندر حیات جہان باد شاہ پیر عظمت شاہ اور مسلم خان وغیرہ نے ایکٹ میں پائے جانے والے ابہام کی نشاندہی کی اور اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا انھوں نے ضلع کونسل و ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پر مشتمل نظام کی بحالی اور بلدیاتی انتخاب کے فوری انعقاد کا مطالبہ کیا سید احمد علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کسی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں بلدیاتی نظام کا اہم کردار ہو تا ہے ترقیا فتہ ممالک کی ترقی کارازوہاں کے بلدیاتی نظام کی مضبو طی ہے انھوں نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے یہاں پر اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا جبکہ کوئی بھی عوام کو اختیا دینے اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں مخلص نہیں انھوں نے کہاکہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی کمزوریوں بارے حکومت سے ایل سی اے نے کئی بار مذکرات کئے اور اپنی تجاویز دی ہیں تاکہ ان میں بہتری لائی جاسکے۔