بنوں (مانند نیوز ڈیسک) علاقہ بکاخیل کی قومی کمیٹی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے حل کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا اس سلسلے میں بکاخیل قومی کمیٹی کے مشر ملک عمر جان,ملک اسد خان و دیگر مشران نے واپڈا ایکسیئن بنوں سے ملاقات کی اور مشران نے ایکسیئن کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے آگاہ کیا ایکسیئن نے مشران کو یقین دلایا کہ ہفتے تک بکاخیل کی بجلی کا مسئلہ حل ہوگا اور مشران پر زور دیا کہ بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے جس علاقے میں بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی ہوگی اسی علاقے کو بجلی ملے گی بجلی دینا ہم کسی پر احسان نہیں کرتے بلکہ یہ عوام کا اپنا حق ہے اُنہوں نے مشران کو زور دیا کہ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے مشران نے ایکسیئن کو یقین دلایا کہ ہم واپڈا کا ساتھ دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے