پبی (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا دورہ نوشہرہ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال اور دوسرے افسران نے استقبال کیاگزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے نیشنل ہائیویز اینڈ موٹرویز پولیس سیکٹر آفس نارتھ ون خیر آباد کا دورہ کیا۔ انسپکٹر جنرل  ڈاکٹر سید کلیم امام نے سیکٹر سپروائزی افیسرز سے ملاقات کی اور ضروری ہدایات دئیے۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل  ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کیساتھ کوارڈینشن برقرار رکھنے اور نوشہرہ میں بہترین خدمات پر شلیڈ پیش کیا۔اٹلس ہنڈا کی ٹیم نے بھی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو نوشہرہ میں قانون کی بالادستی برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ ملکر عوام میں سائیڈ شیشوں اور ہلمٹ کے استعمال کے متعلق شعور اْجاگر کریں تاکہ حادثات میں زیادہ سے زیادہ کمی لائی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے