نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 4337615ہو گئیں،کیسز20کروڑ55لاکھ13ہزارسے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 635636،کیسز3کروڑ70لاکھ55ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 429702ہو گئیں اور کیسز3کروڑ20لاکھ76ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں 566000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد2کروڑ2لاکھ49ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 110410افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد63لاکھ70ہزار429ہوگئی۔ترکی میں 52565افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ کیسز59لاکھ96ہزاربڑھ گئے۔روس میں ہلاکتیں 167241ہو گئیں،کیسز65لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں 130607افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز61لاکھ46ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔