ملاکنڈ(مانند نیوز )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظیر الاسلام نے انکشاف کیاہے کہ ملاکنڈ، دیر اور سوات میں سیاحوں کو لوٹنے والے ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے، بہت جلد ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے، ملاکنڈ ڈویژن میں انتظامیہ چوکس ہے اور یہاں سیاحت کے خلاف سازش کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رو رعایت نہیں ہوگی،ہمارے ابا و اجدا نے قیام پاکستان کے لیے اور ہم استحکام پاکستان کے لئے جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں جشن یوم ازادی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا اہتمام سماجی تنظیم پاکستان بابا کی طرف سے کیا گیا تھا اس سے قبل انہوں نے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈالطاف احمد شیخ، ایم این اے جنید اکبر، ایم پی اے پیر مصور غازی، سول ڈیفنس اور فارسٹ افسران کے ہمراہ پودے لگائے، یوم ازادی کی حوالے سے سب سے بڑی تقریب لیوی لائن ملاکنڈ میں منعقدہ ہوئی جہاں پر ڈی سی ملاکنڈ نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔جس میں رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان، رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی محکمہ تعلیم سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران،ہرمکتبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں،نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی، کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ 1947 تک مسلمان لیڈروں نے قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کی مگر اب ہمیں استحکام پاکستان کے لئے جدوجہد کرنا ہوگا، انہوں نے مقامی تنظیم کی طرف سے پشتو ملی نغموں کی کتاب کی اشاعت کو سراہا، اور تنظیم کے طرف سے شعراء میں یادگارشیلڈ پیش کئے، تقریب میں مختلف نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلو جبکہ فننکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب سے ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے