سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) سخاکوٹ میں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش کیساتھ منائی گئی۔مختلف جہگوں پر تقریبات کے انعقاد کئے گئے۔یوم آزادی کے خوشی میں کیک کاٹے گئے ملک کے استخکام،ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔گجر نگر پلوٹل سخاکوٹ، اورسیزاینڈٹریولزایسوسی ایشن سخاکوٹ اور پاکستان قومی مومنٹ کی طرف سے الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں۔گجر نگر پلوٹل سخاکوٹ وطن دوست پینل کے چیئرمین فضل سبحان، سخاکوٹ بازار میں اورسیزاینڈٹریولزایسوسی ایشن کے عہدہ داروں علی رحمان،داؤد خان شلمانی، ولی خان، مولاناعابد اللہ عابد، افتخار حسین قاضی، فرمان اللہ اور واجد جبکہ پاکستان قومی مومنٹ کے اضغرعلی اور تاج بادشاہ نے منعقدہ تقریبات سے تقاریریں کئے۔مقررین نے کہا کہ ہمار ا پیارا ملک پاکستان بہت سے قربانیوں کے بعدآزاد ہوا ہے۔ اور آج ہم ایک ازاد ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں آزادی اللہ تعالی ٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھیں جو غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اسکی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کرینگے۔تقاریب میں کیک کاٹے گئیں اور ملک کی کے استخکام،ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے