کابل (مانند نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے کابل ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے جنرل ہینک ٹیلر کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز کو لے کر ایک طیارہ کابل ائیر پورٹ پہنچ چکا ہے جبکہ امریکی فوجی دستے کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔جنرل ہینک ٹیلر کے مطابق کابل میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جن کے لیے برطانیہ نے مزید 200فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اضافی فوجی برطانوی شہریوں کے افغانستان سے تیز انخلا میں مدد دیں گے۔خیال رہے کہ افغانستان کی غیریقینی صورت حال اور ملک سے فرار کا راستہ نہ ملنے پر خوف اور مایوسی کا شکار لوگ چلتے طیارے پر لٹک گئے تھے جس کے نتیجے میں کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے سے گِرکر 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق فوجی طیاروں پر چڑھنے سے روکنے کیلیے امریکی فوج کی جانب سے  ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے