گوجرانوالہ(مانند نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں 9اگست کو راہوالی کے قریب پیش آنے والے مسافر وین میں آگ لگنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والا باجوڑ کا رہائشی ہدایت اللہ دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وین حادثے میں جاں بحق ہونے والا زخمی ہدایت اللہ میو اسپتال لاہور میں زیرِعلاج تھا۔پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے مزید 5 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔