اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے ہدایت کی ہے کہ عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کو صرف حسب ضرورت ہی بند کیا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے، حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔اجلاس میں یوم عاشور پر امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گئی اور صورت حال کے مسلسل جائزے کے لئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کے لئے تکنیکی اور دیگر معاونت یقینی بنائے گی، خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرام الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، عوام کے جان و مال کا خیال رکھا جائے، امن امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے