لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کو دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2021 میں پویلین مل گیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نومبر میں دبئی کا دورہ کریں گے اور ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2021 میں پویلین مل گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل ایکسپو میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نومبر میں دبئی کا دورہ کریں گے اور ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔پنجاب حکومت یکم نومبر سے پویلین میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرے گی، ایکسپو میں نمائش، بزنس سیمینار، اقبال ڈے اور دیگر بزنس سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی 3 سالہ کارکردگی پر مشتمل کتابچہ بھی ایکسپو میں رکھے گی۔خیال رہے کہ دبئی ایکسپو کا آغاز اکتوبر 2021 سے ہوجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے