چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پالیسی بیان اسفند یار ولی خان دینگے۔ پاکستان میں سب سے بڑی پارٹی اسٹیبلشمنٹ ہے۔ عوامی رائے تبدیل کرنے والے ملک کی وفادار نہیں۔ حکومت صحافت کا گلہ گھونٹ رہی ہیں۔ ریاست مدینہ کی فراڈ اسٹیبلشمنٹ نے کی۔ عوامی کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ عمر ان خان نے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے کر اچی سے اسلام آباد تک بغیر کسی رکاوٹ لانگ مارچ کیا۔ خوا تین کو نچاکر پارلیمنٹ ہاوس،پی ٹی وی اور عدالت پر چڑ ھائی کی لیکن ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی۔ افغانستان میں امن کے حامی ہے۔ 40سال سے پشتون فرا ئی جنگ میں لقمہ اجل بن گئیں۔ موجودہ جنگ چین کیخلاف ہے۔ حکومت پر واضح کر نا چاہتے ہیں کہ کسی فرائی جنگ کا مذیدحصہ نہ بنئیں۔ ابھی تک ملاکنڈ ڈویژن کے وسائل پر قوم کو اختیار نہیں۔ 18ویں تر میم چھیڑنے والے پشتونوں کی دشمن ہے۔ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف غر یبوں کی خون چوس رہی ہیں۔ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں۔ اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ڈرتے نہیں،ڈرنے والا ہر وقت مر ے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ادینزئی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ کنونشن سے عوامی نیشنل پارٹی کے مر کزی نائب صدر حسین شاہ یو سفزئی،ضلعی صدر وممبر صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان،تحصیل صدر الہ داد ایڈوکیٹ،جنر ل سیکرٹری عبید الرحمن،ممبر بورڈ آف ڈا ئر یکٹر خدائی خدمت گار واصل خان بہر ام خیل،نامزد امیدوارتحصیل نظامت سید لطیف احمد باچا،متوکل خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں۔ ثاقب نثار آزا د فائز عیسی کو ناکر دہ گناہوں کی پاداش میں سزا دی جارہی ہیں۔ فوج اپنی اختیارات سے تجاوز کرچکی ہے۔ حکومت نے صحافت کو پابند سلاسل کیا ہے۔ میڈیا مالکان زاتی مفادات کے لیے حکومت پر فروخت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حق وصداقت کہنے والے صحافی کو موت یا جیل کے سلاخوں کی پیچھے دکھیل دیاجاتاہے۔ حکومت صحافت کا گلہ گھونٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی حالات ٹھیک ہو جائے گا۔ تو ملی مشر اسفند یار ولی خان افغانستان سے متعلق پالیسی بیان واضح کریں گے۔ اے این پی افغانستان میں کسی خاص فرد کی حامی نہیں،بلکہ امن کی حامی ہے۔ فریقین کے درمیان امن وامان سے مسئلہ کا حل چاہتے ہیں۔ افغانستان کا مسئلہ پیچیدہ پاکستا ن امن وامان کا کر دار ادا کریں۔ اے این پی آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے