ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) آج ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی زیر نگرانی سمارٹ لاک ڈاون اور ویکسینیشن سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بٹ خیلہ و درگئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ اور ای پی آئی کوآرڈینیٹرملاکنڈ نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے فورم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا جائزہ لیا گیا اور سمارٹ لاک ڈاون کے لئے حکمت عملی طے کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنے اسسٹنٹ کمشنرز، صوبیدار میجر اور متعلقہ افسران کو سمارٹ لاک ڈاون لاگو کرنے اور ویکسینیشن سے متعلق آگاہی مہم تیز کرنے کے لئے ہدایات دیئے۔