مناما (مانند نیوز ڈیسک) مشکل وقت میں بحرین مدد کو آگیا اور افغان شہریوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔عرب  میڈیا کے مطابق بحرین نے افغان شہریوں کو نکالنے کے لیے اپنے ایئر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ بیان  علی الصبح جاری کیا گیا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا کو قطر میں العدید ایئر بیس پر مشکلات کا سامنا ہے، طالبان کے خوف سے ملک چھوڑنے والے افغان شہریوں کو امریکا العدید ایئر بیس پہنچا رہا تھا، بحرین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے اپنے ملک میں ٹرانزٹ یا عارضی قیام کی سہولت کی اجازت دے رہا ہے۔بحرین نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں تمام فریق داخلی صورتحال کو مستحکم کریں گے اور شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کریں گے اور امن و امان برقرار رکھیں گے۔یاد رہے کہ بحرین میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ تعینات ہے،دوسری جانب امریکا نے طالبان کے ڈر سے فرار ہونے والے افغان شہریوں کو عارضی پناہ دینے کیلیے تیرہ ممالک کو رضامند کرلیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا میں کلیئرنس نہ ملنے کی صورت میں تیرہ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے افغانیوں کی عارضی میزبانی کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ممالک نے افغان شہریوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے ان میں البانیا، کینیڈا، کولمبیا، میکسیکو، پولینڈ، قطر، روانڈا، یوکرین، بحرین، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی اور اٹلی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے