انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اور ترکی کے درمیان فاتح فلسطین صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ ترکی اور پاکستان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ طور پر ٹی وی سیریز بنائیں گے۔ترکی کی اکلی فلمز کے مالک پروڈیوسر ایمری کونوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا اعلان کیا۔ایمری کونوک نے لکھا کہا اکلی فلمز اور انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا معاہدہ ہوا ہے۔ایمری کونوک نے کہا کہ بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ ہمارے ملک اور فن کی دنیا کے لیے سودمند ثابت ہو گا۔ترکی اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل اس نئی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی جس کے تین سیزن ہوں گے۔واضح رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین حکمرانوں میں سے ایک تھے۔صلاح الدین ایوبی نے 1187 میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو آزاد کروایا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے